کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کی گئی،اقرارالحسن نے برائیوں کے بے نقاب کرنے کےلئے خطرناک اقدامات اٹھائے ہیں،مضبوط رہو اور صحیح اور غلط کی لڑائی کو کبھی بھی نہ چھوڑو۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اینکر پرسن اقرارالحسن کی ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر حیران اور افسوس ہے، اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اقرارالحسن سب سے بہادر صحافیوں میں سے ایک ہیں، اقرارالحسن نے برائیوں کے بے نقاب کرنے کےلئے خطرناک اقدامات اٹھائے ہیں۔
وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے اقرارالحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست مضبوط رہو اور صحیح اور غلط کی لڑائی کو کبھی بھی نہ چھوڑو