مریم اورنگزیب 241

اقتدار پر قابض آٹاچینی چور ٹولہ سیاسی انتقام کے پاتال میں اتر چکا ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ والدہ کی وفات پر اولاد کو جیل میںقید رکھنے والوں کے چہرے تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے، اقتدار پر قابض آٹاچینی چور ٹولہ سیاسی انتقام کے پاتال میں اتر چکا ہے ،پاکستان اور اس کی سیاسی تاریخ کا یہ سیاہ ترین دور ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ سلیکٹڈ ووٹ چور بے شرمی،کمینگی، کم ظرفی اور چھوٹے پن کی انتہاپر اترآئے ہیں،والدہ کی وفات پر اولاد کو جیل میںقید رکھنے والوں کے چہرے تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے،اقتدار پر قابض آٹاچینی چور ٹولہ سیاسی انتقام کے پاتال میں اتر چکا ہے ،پاکستان اور اس کی سیاسی تاریخ کا یہ سیاہ ترین دور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں