لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا۔
جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں۔واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلی اوروزیراعظم کاحامی ہوں۔اقتدار آنی جانی چیز ہے ، جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،بلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایا،حکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی۔ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے ،اپوزیشن نہیں۔