اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ علامہ اقبالؒ کی فکر نسلِ نو کے لئے منارۂ نور ہے،علامہ اقبال نے نوجوانوں کو عظیم کردار اور بے باک فکر کا سبق دیا،سینیٹ آف پاکستان علامہ اقبالؒ کی فکر سے رہنمائی لے رہا ہے۔
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے علامہ اقبال ؒ کے 87ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی فکر نسلِ نو کے لئے منارۂ نور ہے۔علامہ اقبالؒ نے اسلامی فکر میں نئی روح پھونکی۔ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو عظیم کردار اور بے باک فکر کا سبق دیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اقبالؒ کی شاعری ایک نظریاتی انقلاب ہے۔علامہ اقبالؒ کا تصورِ پاکستان آج بھی رہنما ہے۔
اقبالؒ کی فکر کو قومی پالیسیوں میں شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان علامہ اقبالؒ کی فکر سے رہنمائی لے رہا ہے۔ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے لئے پرعزم ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اللہ ہمیں اقبالؒ کے پیغام کو سمجھنے اور اپنانے کی توفیق دے۔