کابل(رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کی طالبان انتظامیہ ماضی قریب میں غیرملکی فوجوں کے زیراستعمال اڈوں کوکاروبار کے لیے خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل کرنے کے منصوبے پرعمل درآمد کاارادہ رکھتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقتصادی امورکے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادرنے ایک بیان میں کہا کہ تفصیلی غوروخوض کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت و تجارت کو غیر ملکی افواج کے باقی ماندہ فوجی اڈوں کو خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھانا چاہیے .
اور اس ارادے سے بتدریج ان کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کابل اور شمالی صوبہ بلخ میں سابق غیرملکی فوجی اڈوں کو تبدیل کرنے کے لیے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔