پیپلزپارٹی

افغان صورتحال،پیپلزپارٹی کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر اپنی حکمت عملی واضح کرے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس عید سے قبل ہونا تھا جو تاحال نہیں ہو سکا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان صورتحال پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش ہے، حکومت کی اس طرح خاموشی کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، حکومت افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر اپنی حکمت عملی واضح کرے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس عید سے قبل ہونا تھا جو تاحال نہیں ہو سکا۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے، صورتحال کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔