طالبان کے حملے

افغان صوبہ بادغیس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے گرد قائم سکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے

کابل (رپورٹنگ آن لائن) افغان مغربی صوبہ بادغیس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے گرد قائم سکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 13 طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع وادیس کے گورنر محمد حیدر شریفی نے بتایا کہ گزشتہ رات کو طالبان نے ضلع قادیس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے گرد قائم سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس پر سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 13 طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے اور ان کی قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

طالبان کے حملوں میں 2 فوجی جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا جبکہ طالبان نے 3 فوجیوں کو پکڑ لیا۔ طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔