کابل (رپورٹنگ آن لائن) افغان صدر اشرف غنی نے اعلیٰ کونسل برائے افغان قومی مصالحت کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کونسل کے نئے ارکان کے ناموں میں سرکردہ سیاست دان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور نمایاں مذہبی شخصیات شامل ہیں۔
صدر غنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے ارکان کے طور پر ملکی سطح کے سیاست دانوں کا انتخاب ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے قومی اتفاق رائے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اعلیٰ کونسل برائے قومی مصالحت ایک ایسا ادارہ ہے، جس کے ارکان کی تعداد 21 ہوتی ہے اور جس کا کام طالبان کی قیادت یا اس کے نمائندوں کے ساتھ بالمشافہ امن مذاکرات کی نگرانی کرنا ہے۔