کابل (ر پورٹنگ آن لائن) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پانچ جنگجو ہلاک اور نو زخمی
ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ
ہلمند کے ضلع گریشک میں مسلع طالبان نے اچانک سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر دھاوا بول دیا فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی
جسکے نتیجے میں پانچ طالبان ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ۔ دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چودہ بارودی سرنگیں
بھی نا کارہ بنا دی ہیں ۔