بلاول بھٹو 220

افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کیس، بلاول بھٹو کا شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا،

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغان سفیر کی بیٹی کیساتھ وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا،بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا گیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں