واشنگٹن( ر پورٹنگ آن لائن)امریکہ نے طالبان کی جانب سے پابندیوں میں اضافے کے ساتھ ہی ترجیحی بنیادوں پر کوششیں تیز کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے دفاع کے لیے رینا امیری کو سفیر مقرر کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں دفتر خارجہ میں خدمات انجام دینے والی افغان نژاد امریکی رینا امیری افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے خصوصی سفیر کا کردار ادا کریں گی۔
اینٹنی بلینکن نے مزید کہا کہ امیری میرے لیے انتہائی اہم اور صدر جو بائیڈن کی باقی انتظامیہ کے مسائل پر توجہ دیں گی۔ بلینکن نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کے خواہش مند ہیں جہاں تمام افغانوں کو سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت کا حق حاصل ہو اور وہ ترقی کر سکیں۔









