طاہر محمود اشرفی

افغان بھائی اسلام آباد آئیں انڈیا جاکر دھمکیاں نہ دیں،اشرفی

سرگودھا (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے مرکزی جامع مسجد اشرفیہ گول چوک میں منعقدہ سالانہ انٹرنیشنل ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔

انہوں نے افغانی بھائیوں کو نصیحت کی کہ جو لوگ انہیں “دودھ پلا رہے ” وہ ان کے خیرخوا نہیں، بہتر ہے اسلام آباد آ کر بات کریں نہ کہ انڈیا جا کر دھمکیاں دیں ،طاہراشرفی نے کہا کہ انڈیا سمیت دشمن قوتوں کو سخت شکست ہوئی ہے اور وہ ابھی تک زخم چاٹ رہی ہیں، مودی آج عالمی سطح پر ذلیل ہے اور حالیہ رافیل طیاروں کی تباہی نے اس کے غرور کو بھی دبایا ہے ۔ انہوں نے افغان بھائیوں سے اپیل کی کہ دہشت گردوں کو اپنے ملک سے نکالیں اور ہماری قربانیوں کو یاد رکھیں۔