لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا بھائی ہے ہم اس سے الگ نہیں ہوسکتے، سب سے پہلے افغانستان کے لئے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی، اﷲ نے اعزاز بخشا کہ مسلم امہ کے نمائندے یہاں آئے اور عمران خان کو سنا، ہم پر الزام کی جہانگیر ترین نے تردید کی اس پر الزام جھوٹا ثابت ہوگیا ،عمران خان کی ہر چیز اپنی ہے آپ کا قد ان کے بوٹ کے تسموں سے زیادہ نہیں۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ افغانستان ہمارا بھائی ہے ہم اس سے الگ نہیں ہوسکتے، سب سے پہلے افغانستان کے لئے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی انہوں نے بار بار افغانستان میں جنم لیتے انسانی المیے کی طرف توجہ دلائی انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے او آئی سی کا اجلاس خوش آئند ہے سعودی عرب نے افغانستان کے لےءایک ارب ریال مختص کئے الجزیرہ کا انٹرویو پہلے ریکارڈ ہوا تھا انہوں نے اپنے حساب سے چلایا۔ او آئی سی اجلاس کے موقع پر انٹرویو نشر کرنے کا فیصلہ چینل کا تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ اﷲ نے اعزاز بخشا کہ مسلم امہ کے نمائندے یہاں آئے اور عمران خان کو سنا۔ ہم پر الزام لگا کر جس کی جہانگیر ترین نے تردید کی اس پر الزام جھوٹا ثابت ہوگیا،اب الزام کو ثبوت کے ساتھ ثابت کریں یا معافی مانگیں۔ عمران خان کی ہر چیز اپنی ہے آپ کا قد ان کے بوٹ کے تسموں سے زیادہ نہیں۔
عمران خان کے بوٹ کے تسموں نے آپ کے گلوں کے گرد احتساب کا پھندہ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے آپ کو سانس نہیں آرہی۔ جنوبی پنجاب میں عدالتی فیصلے کے خلاف شوگر مل لگائی گئی پچیس ہزار تنخواہ والے کا اکاﺅنٹ میں تقریباً چار ارب روپے جمع ہوئے۔ دس ہزار والے کیشیئر کے اکاﺅنٹ میں دو ارب جمع ہوئے۔
نو ہزار والے کلرک کے اکاﺅنٹ میں ایک ارب جمع کرائے گئے۔ خانیوال میں ان لوگوں نے دو جگہ مرحوم شہری کے ووٹ ڈلوائے دوزخ میں الیکشن ہوں تو ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے جان پہچان والے وہیں بیٹھے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ شہباز شریف کے والد غریب نواز شریف کے امیر تھے۔ ان لوگوں کو بھارت سے خریدے ہوئے کپڑے یاد نہیں آتے وزیراعظم عمران خان کا اے ٹی ایم کوئی نہیں وہ خود اے ٹی ایم ہیں ان لوگوں نے تو لکھ کر دیا تھا کہ قطری ان کے اے ٹی ایم تھے۔ انہوں نے کون سی خدمت کی تھی قطری ان کو فلیٹ دے رہے تھے۔