اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا، ہم افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں، افغانستان کو غذائی امداد اور مالیاتی اداروں کے استحکام کی ضرورت ہے،، افغانستان کے عوام کو خوراک اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے، افغانستان میں مالی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، عالمی ادارے افغان عوام کی مدد کےلئے آگے بڑھیں۔
اتوار کو افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پرپاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان نے کم ترین وقت میں اجلاس کا انعقاد ممکن بنایا، اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں،اجلاس میں شرکت پر او آئی سی سیکرٹری جنرل اور دیگر کے بھی شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین بچوں سمیت افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں، سعودی عرب افغانستان کے عوام کے مسائل کو سمجھتا ہے، افغانستان کے عوام کو خوراک اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے، افغانستان میں معاشی بحران سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں، افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا، ہم افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں، افغانستان کو غذائی امداد اور مالیاتی اداروں کے استحکام کی ضرورت ہے، افغانستان میں مالی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، عالمی ادارے افغان عوام کی مدد کےلئے آگے بڑھیں۔