افغانستان 137

افغانستان کی عبوری حکومت میں غیر طالبان اراکین کو بھی شامل کیے جانے کا امکان

کابل(ر پورٹنگ آن لائن)افغانستان کی عبوری حکومت میں غیرطالبان اراکین کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت میں غیرطالبان اراکین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کی متعدد افغان رہنماں سے بات چیت جاری ہے، غیر طالبان اراکین کو اعلی ترین عہدوں پر تعیناتی کا موقع مل سکتا ہے۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ رواں ماہ یا اگلے ماہ افغانستان میں باضابطہ حکومت کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ معاملات طے پانے کے بعد چین سمیت دیگر ممالک سے اعلی سطح کے وفود کو دعوت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں