رانا تنویر حسین 33

افغانستان کو واضح کہہ دیا دہشتگردی کے ٹھکانے بند کرے ،وگرنہ پاکستان کاروائی پر مجبور ہوگا’رانا تنویر حسین

مریدکے(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے پاکستان اب دنیا میں وقار کے ساتھ کھڑا ہے ، اس کی سنی اور مانی جاتی ہے ،

پاکستان نے دنیا کے امن میں ہمیشہ مصالحانہ کردار ادا کیا ،ایران کے معاملے پر بھی مثبت کردار ادا کیا اورآئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی اپنا کردار کریں گے ،امید ہے ایران ،امریکہ کی وجہ سے خطے میں صورتحال خراب نہیںہوگی ۔سٹی پریس کلب مریدکے کے نومنتخب عہدیداروں صدر رانا جعفر حسین ،سیکرٹری جنرل بابر ہاشمی ،چیئرمین شیخ ہارون ،سینئر نائب صدر میاں کرم الٰہی اورو دیگر کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں بانی پی ٹی آئی عمران خان یہودی ایجنڈے پر کام کررہا ہے ،پاکستان کی معیشت ،سیاست اورعوام اس کی تباہی کا محور ہیں، پی ٹی آئی کو عوام مسترد کرچکی چکے ہیں،ان کی پہیہ جام ہڑتال کا کیا حشر ہوا ،قوم بے فکر رہے چند دنوں کی بات ہے پی ٹی آئی کے انتشاری ٹولہ سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے گی ،

اب بھی وقت ہے قوم کی جانب سے مسترد کیا جانے والا ٹولہ ہوش کے ناخن لے ،حالات کی سنگینی کو سمجھے ،موجودہ حالات میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتشار کی سیاست چھوڑ کر اداروں اور حکومت کا ساتھ دے ،ملک دشمن یہودی اور ہندو ٹولہ اب بھی بانی پی ٹی آئی کے پیچھے سرگرم ہے ،سن لیں کسی یہودی کے کہنے کا حکومت کو اثر ہوگا نہ بانی پی ٹی آئی امید رکھیں ،ہمارا قانون ،عدلیہ آزاد ہیں وہ جو فیصلہ کریں گی وہی ہوگا ۔انہوں نے کہا اسلام آباد اوربلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے جو افغانستان کے راستے پراکسی کررہا ہے ، اس کے ناقابل تردید ثبوت سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے لارہے ہیں ،کینیڈا ،بنگلہ دیش اورپاکستان سمیت کئی ممالک میں بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے ،بھارت جلد دنیا میں ذلیل اور رسوا ہوگا ،افغانستان کو کہہ دیا ہے

دہشتگردی کے ٹھکانے بند کرے اور دہشتگردوں کو روکے وگرنہ پاکستان کاروائی پر مجبور ہوگا ،ہمیں جو بھی کرنا پڑا کریں گے ۔انہوں نے کہا بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد پاکستان دنیا میں با وقار قد کے ساتھ کھڑا ہے ،پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ،ازلی دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملادیا ،پاکستان کے جے ایف تھنڈر ،مشاق طیاروں اورجدید دفاعی سازوسامان کی پہلے ہی بہت ڈیمانڈ تھی ،بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد دنیا کے سامنے ہماری جدید دفاعی ٹیکنالوجی عیاں ہوئی ،اب بہت سے ممالک سے ہمیں دفاعی سامان کے آرڈر ملے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہوچکی اور اسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جاچکا ہے ،دو چار ماہ میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں