لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بارہ سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے اوریہ گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرسکے ، تحریک انصاف کے اندر پانچ سے چھ گروپس بنے ہوئے ہیں، انہوں نے پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ دی ہے ، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے ۔
یہ کلیئر کردوں اب اگرافغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے ، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے ہمیں یقین ہے کہ سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ بنیں گے کیونکہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے .
اس پر قانونی اورسیاسی ایشو بنایا گیا جو غیر ضروری تھا، وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے متعلق آرٹیکل واضح ہے ،اس آرٹیکل میں کہیں نہیں لکھاکہ استعفی منظور ہونا ضروری ہے ، گورنر کو کسی بھی غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بننا چاہئے ، گورنر کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے ۔