افغانستان کرکٹ بورڈ 117

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی

کابل ( رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی۔

واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔یاد رہے افغانستان پہلے ہی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں