ابوظہبی

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی کو ہوم وینیو بنالیا

کابل(رپورٹنگ آن لائن) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ابوظہبی کو اپنا ہوم وینیو بنالیا ہے۔

اے سی بی اور ابوظہبی کرکٹ حکام کے درمیان ہوم وینیو سے متعلق 5 سالہ معاہدہ ہوگیا ہے۔

معاہدے کے بعد 2025ء تا 2029ء تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپس اور ہوم میچز ابوظہبی میں ہوں گے۔