وزیر خارجہ

افغانستان پر ایک کوارڈینیڈڈ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں افغانستان کی اب تک کی صورتحال پر اراکین کو اعتماد میں لیا،میں نے کمیٹی میں موجود اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے، کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکین موجود تھے جن سے نشت اچھی رہی ، اراکین کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان پر ایک کوارڈینیڈڈ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے اقدامات کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا میں نے کمیٹی اجلاس میں افغانستان کی اب تک کی صورتحال پر اراکین کو اعتماد میں لیا،میں نے کمیٹی میں موجود اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے، شاہ محمود قریشی نے کہا کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکین موجود تھے جن سے نشت اچھی رہی ،اجلاس میں موجود پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوںنے کہا اس وقت تک پاکستان اور دفتر خارجہ نے جو کردار ادا کیا,اس کی تعریف کی گئی،چاہے امن عمل ہو، انخلاءیا چاہے انسانی بنیادوں پر امداد کی بات ہو اس میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی گئی، میں نے اپنے حالیہ 4 ملکی دورے اور وہاں قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اراکین کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان پر ایک کوارڈینیڈڈ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے اقدامات کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔