اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہنگامی بنیادوں پر ہنگامی بنیادوں کی ضرورت ہے،مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اور دنیا کے بہتر مفاد میں ہے،پاکستان امریکہ سے اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری چاہتا ہے۔
منگل کو وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں حکام نے افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اور دنیا کے بہتر مفاد میں ہے۔ پاکستان امریکہ سے اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری چاہتا ہے۔ دونوں اطراف کے نمائندوں نے باہمی دلچسپی کے تمام منصوبوں پر تعاون مثبت سمت میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا