وزیراعظم

افغانستان میں مشترکہ حکومت اور عالمی برادری کا مثبت کردار ہی انسانی بحران سے بچا سکتا ہے،وزیراعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کام کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈبلیو ایف پی کے ساتھ پارٹنرشپ کو اہمیت دیتا ہے، افغانستان میں مشترکہ حکومت اور عالمی برادری کا مثبت کردار ہی انسانی بحران سے بچا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہنگامی حالات میں اقوام عالم کو خوراک کی فراہمی اور نیوٹریشن میں بہتری کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو سراہتے ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام کے بیشتر پراجیکٹس پاکستان میں چل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ایف پی کے ساتھ پارٹنرشپ کو اہمیت دیتا ہے۔ چاسکے علاوہ ملاقات میں افغانستان میں بدلتی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں مشترکہ حکومت اور عالمی برادری کا مثبت کردار ہی انسانی بحران سے بچا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے پاکستانی معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔