جدہ(ر پورٹنگ آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)نے کہاہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہتنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں فریقین عوام کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں، افغانستان میں فریقین تشدد بند کرکے مذاکرات شروع کریں۔
او آئی سی نے زور دیا کہ افغان عوام کی امنگیں پوری کرنے کے لیے امن قائم کیا جائے، اسلامی تعاون تنظیم افغانستان میں جلد امن وامان کی بحالی چاہتی ہے، او آئی سی آزمائش کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے۔