افغانستان 118

افغانستان میں طالبان حکومت،بات چیت کے لیے امریکی وزیرخارجہ دوحہ پہنچ گئے

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ قطری حکام سے افغانستان میں طالبان کے مکمل قبضے کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دورے میں بلنکن کے ہم راہ وزیردفاع لوئڈ آسٹن بھی ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بلنکن دوحہ پہنچے ۔ بلنکن کے اس دورے سے قبل چار امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالا گیا۔ بلنکن نے اس حوالے سے قطری حکومت کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیرملکی شہریوں کے انخلا میں قطر نے نمایاں معاونت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں