قاسم سوری

افغانستان میں جو بھی حکومت آئے ہم اس کے ساتھ ہوں گے’ قاسم سوری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ افغانستان میں جو بھی حکومت آئے ہم اس کے ساتھ ہوں گے،افغانستان میں امن لانے کے لئے خلوص دل سے کام کر رہے ہیں،قطر سے ایل ان جی کا مہنگا معاہدہ کیا گیا ، حکومت معیشت میں کردار ادا کرنے والے ہر شعبے کے لئے پیکج لا رہی ہے ۔

لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھرپو کوشش کی کہ کرونا وباء کے دوران کاروبار چلتا رہے ، ہم نے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ معیشت کو بھی بچانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یاب ہم ماسک اور وینٹی لیٹر زخود بنا رہے ہیں، پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں تاجر برادری کو بھی شامل کیا جائے گا ،پارلیمنٹ میں تاجر برادری کی رائے کا احترام کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ،سی پیک میں تمام صوبوں کو شامل کیا گیا ہے،جو راستے سب سے چھوٹے ہیں انہیں ترقی دی جارہی ہے، گوادر اور مشرقی بلوچستان کے لئے خصوصی پیکجز لا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے لئے بلز مشترکہ سیشن سے پاس کرا ئے گئے ،27 میں سے 21 پر قوانین بنائے ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ ٹور ازم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں :ملک تب آگے جاتا ہے جب امپورٹ کم ہوں اور ایکسپورٹ زیادہ ہو ،افغانستان کی ٹریڈ بھی جاری کرنا چاہتے ہیں۔