افغانستان 173

افغانستان میں بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،پانچ شہری جاں بحق، 20زخمی

کابل(ر پورٹنگ آن لائن)افغان صوبے قندھار میں بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 5 شہری جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ کابل قندھار ہائی وے پر ضلع میوند میں مسافر بس سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، چند افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں