وزیراعظم 243

افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کو افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا، لوگ انسانی بحران کی آگہی کے لیے میری آواز سے آواز ملائیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے ہیش ٹیگ متعارف کرواتے ہوئے لکھا کہ میں کہاکہ چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی اقدام میں شامل ہوں، جس سے لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں اس حوالے سے ہمیشہ اپنی آواز اٹھاوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں