شاہ محمود قریشی 178

افغانستان میں امن و استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہو گا، شاہ محمود قریشی

دوشنبے (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہو گا، ہم افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کے حامی ہیں، اگر خدانخواستہ افغانستان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوا تو پورا خطہ اس سے متاثر ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کی وزارتِ خارجہ آمد پر تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔

اس موقع ہ پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پرتپاک خیر مقدم اور پرخلوص میزبانی پر تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، بطور صدر، شنگھائی تعاون تنظیم،تاجکستان نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا،وزیر اعظم عمران خان ستمبر 2021 میں، دوشنبے میں متوقع ایس – سی – او سمٹ، میں شرکت کے متمنی ہیں،

شاہ محمود قریشی نے کہا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاجک ہم منصب کو پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کے حامی ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہو گا، اگر خدانخواستہ افغانستان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوا تو پورا خطہ اس سے متاثر ہو گا، میرے اس دورے کا مقصد، افغانستان کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے، مشاورت کے ساتھ مربوط لائحہ عمل تشکیل دینا ہے اس موقع پر تاجک وزیر خارجہ نے، علاقائی سطح پر، افغانستان کی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عملءکاوشوں کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں