لیاقت بلوچ

افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ہی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے،لیاقت بلوچ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ہی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی بھارت تھر تھر کانپ رہا ہے، پوری دنیا کے مسلمان سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کا مشن اور تحریک جاری رہے گی، ہم سید علی گیلانی کی مضبوط آواز کو ان کے تیار کردہ لشکر آگے لے کر بڑھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ طالبان اور افغان عوام کی کامیابی پر جماعت اسلامی اللہ پاک کی شکر گزار ہے،افغانستان میں امن اور استحکام صرف پاکستان کی ہی نہیں پورے خطے کی ضرورت ہے، امید ہے طالبان اللہ کے دین کو غالب کریں گے اور افغان عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے۔