وزیرخارجہ 172

افغانستان میں امن خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے‘ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے‘افغانستان کی فی الفورمدد نہ کی گئی توانسانی بحران مزید بڑھ سکتاہے‘ افغانستان کی معاشی تباہی کے اثرات پڑوسی ممالک پرپڑیں گے‘ افغانستان کی صورتحال سے یورپی ممالک بخوبی آگاہ ہیں‘ذراسی غفلت پورے خطے کومتاثرکرسکتی ہے‘ پاکستان اپنی ذمہ داری نبھانے کی پوری کوشش کررہاہے۔

توقع ہے افغانستان کے دیگرپڑوسی بھی کردار ادا کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی الم ناک انسانی صورت حال اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی فی الفورمدد نہ کی گئی توانسانی بحران مزید بڑھ سکتاہے۔ افغانستان کی معاشی تباہی کے اثرات پڑوسی ممالک پرپڑیں گے۔ افغانستان کی صورتحال سے یورپی ممالک بخوبی آگاہ ہیں۔وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ذراسی غفلت پورے خطے کومتاثرکرسکتی ہے۔ پاکستان، افغانستان سے متعلق جو بھی کردارادا کرسکتا ہے کررہا ہے۔ اوا?ئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان سے متعلق طلب کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان، او آئی سی کا بنیادی ممبر ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پاکستان افغانستان کی انسانی بنیادوں پرمدد کررہا ہے۔

افغان شہریوں کیلئے پاکستان ہرممکن سہولت پیدا کررہاہے۔ پاکستان کی جانب سے امدادی اشیا بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان اپنی ذمہ داری نبھانے کی پوری کوشش کررہاہے۔ توقع ہے افغانستان کے دیگرپڑوسی بھی کردار ادا کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان سے متعلق سوچنا چاہیے۔ عالمی برادری کو افغانستان پرتوجہ دلانےکی کوشش کررہے ہیں۔ یورپی یونین کواحساس ہوگیا کہ افغانستان میں حالات بگڑے تو نقصان ہوگا۔ نیٹوکمانڈرزبھی افغانستان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کو بھی کہا جا رہا ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں