برطانیہ

افغانستان سے 13 ہزار سے زیادہ افراد کو نکال لیا، برطانیہ

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانیہ نے کہا ہے کہ کابل سے اب تک 13 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں سفارتی عملے سمیت برطانوی و افغان شہری شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع نے بتایاکہ افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے جاری آپریشن پٹنگ کے تحت اب تک 13 ہزار 146 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔برطانوی وزارتِ خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے اطراف بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے حملے کا خدشہ موجود ہے۔