وزیرخارجہ

افغانستان سے متعلق تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، وہاں کوئی خونزیری نہیں ہوئی،وزیرخارجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، افغانستان میں کوئی خونزیری نہیں ہوئی، اس وقت افغانستان کی صورتحال پیچیدہ اور مشکل ہے، طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے، ہم افغانستان میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں سیاسی صورتحال معمول پر آنے سے حالات بہتر ہوں گے، افغانستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کےلئے بین الاقوامی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

بدھ کو افغانستان کی صورتحال پر 6 ملکی علاقائی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، افغانستان میں کوئی خونزیری نہیں ہوئی، اس وقت افغانستان کی صورتحال پیچیدہ اور مشکل ہے، طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے، ہم افغانستان میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں سیاسی صورتحال معمول پر آنے سے حالات بہتر ہوں گے، افغانستان طویل جنگ سے متاثر ہورہا ہے،افغانستان کی عوام گزشتہ چالیس سال سے مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے،ہمیں اس وقت افغانستان کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مہاجرین کی آمد، بارڈر سیکیورٹی سمیت دیگر چیلنجز ہمارے سامنے ہیں ہمیں افغانستان اور ان کی عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا،افغان قیادت کو یقینی بنانا ہو گا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، ہم افغانستان کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، افغانستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کےلئے بین الاقوامی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا