قندوز(ر پورٹنگ آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سڑک کنارے نصب بارودی دھماکے میں کم از کم چھ افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی ترجمان ہجرت اللہ اکبری کے حوالے سے غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ قندوز کے ضلع علی آباد کے علاقے رمضانی میں اْس وقت یہ واقعہ پیش آیا .
جب ایک ٹریکٹرٹرالی میں مقامی افرادکہیں جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ساتھ ٹکرانے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس کی زدمیں آکر ٹریکٹرٹرالی میں سوار چھ افغان شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ترجمان نے واقعہ کی ذمہ داری طالبان پر ڈال دی ہے تاہم طالبان نے تاحال کسی ردعمل کا اظہارنہیں کیا ہے۔