کابل (ر پورٹنگ آن لائن)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ پر طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان
پر جذبہ خیر سگالی کے تحت اضافی 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ طالبان نے عید الاضحی کے
3 دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور ردعمل پر افغان حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو سیز فائر کا حکم دیا تھا۔افغانستان ک
ے صدر اشرف غنی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران آزاد کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ
جمعہ سے قیدیوں کو آزاد کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔اشرف غنی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 5 ہزار طالبان قیدیوں کا وعدہ
پورا ہوجائے گا جو طالبان اور امریکا کے مابین معاہدہ میں طے پایا تھا۔عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ
طالبان نے 3 دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا اس لیے خیر سگالی کے تحت اضافی 500 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد افغان امن عمل کو تیزی سے آگے بڑھانا بھی شامل ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ مجھے
ان 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، جن پر سنگین جرائم کا الزام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان عمائدین کا اجتماع ان کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔