یاسمین راشد

افسوس ہے لوگوں نے کورونا ایس اوپیزپرعمل نہیں کیا، یاسمین راشد

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ افسوس ہے لوگوں نے کورونا ایس اوپیزپرعمل نہیں کیا،اگرایس او پیزپرعمل نہیں کریں گے تومکمل لاک ڈاﺅن کی طرف جاسکتے ہیں، جب تک کورونا ویکسین نہیں آئے گی احتیاطی تدابیراختیارکرنی ہونگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں میں ان کورونامریضوں کورکھا جاتاہے جن کوآکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے،ملتان،راولپنڈی،فیصل آباد،گوجرانوالہ میں کوروناکیسززیادہ رپورٹ ہوئے ہیں،افسوس ہے لوگوں نے کورونا ایس اوپیزپرعمل نہیں کیا،اگرایس او پیزپرعمل نہیں کریں گے تومکمل لاک ڈاﺅن کی طرف جاسکتے ہیں، یاسمین راشد نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین نہیں آئے گی احتیاطی تدابیراختیارکرنی ہونگی،سائنسی طورپرثابت شدہ ہے کہ ماسک پہننے سے کوروناسے70فیصدبچ سکتے ہیں،روزانہ کورونا کے 20سے 25ہزارٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔