رانا ثنااللہ

افسوس کراچی کی بڑی پارٹی انتخابات کے عمل سے علیحدہ ہوئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کے فیصلے پر رد عملے دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ افسوس کراچی کی بڑی پارٹی انتخابات کے اس عمل سے علیحدہ ہوئی۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی، الیکشن کمیشن پہلے بھی حلقہ بندیوں پر اپنے ذمہ داری پوری نہیں کرسکا، ایم کیو ایم کا انتخابی عمل سے علیحدہ ہونا جسٹیفائیڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جو اسٹانس لیا ہے وہ سراہنے کے قابل ہے، انتخابی عمل سے ایم کیو ایم کے علیحدہ ہونے سے بلدیاتی انتخابات کی ساکھ متاثرہوگی۔