پنجاب حکومت

افسروں کوافسر نظر آنا چاہیئے۔پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے دفتری یونیفارم متعارف کروادیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب حکومت نے سرکاری افسروں کے لیئے باقاعدہ ڈریس کوڈ نافذ کر دیا ہے۔کون سے کپڑے اور کونسے جوتےپہنے جائینگے سب بتا دیا۔
پنجاب حکومت
ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو، چئیرمین پی اینڈ ڈی، چئیرمین سی ایم آئی ٹی، تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بیان کیا گیا ہے کہ آئیندہ تمام سرکاری افسر معمول کےبدفتری اوقات میں اور عدالتوں میں پیشی کے موقع پر نوٹیفائڈ ڈریس کوڈ میں نظر آئینگے۔
پنجاب حکومت
نوٹیفکیشن کے تحت آئیندہ تمام مرد صوبائی سرکاری افسر دفتری اوقات میں لاونج سوٹ یا سمارٹ کیزول کے ساتھ تنگ کالر اور نکٹائی لگائینگے یا مناسب جوتوں کے ساتھ شلوار قمیض پر ویسٹ کوٹ پہنیں گے۔
پنجاب حکومت
جبکہ خواتین افسر آفس ڈیکورم کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈریسنگ کرینگی۔
پنجاب حکومت
ذرائع کے مطابق حکومت پ جاب کی طرف سے ڈریس کوڈ کا نوٹیفکیشن دفتری اوقات میں بعض سرکاری افسروں کی گندی اور انتہائی غیر مناسب ڈریسنگ کی وجہ سے جاری کیا گیا۔