ایکسائز ٹیکسیشن

افسران کی نااہلی۔وطین نے ایکسائزکی انٹرنیٹ سروس بند کردی۔معاہدہ ختم تو سروس ختم۔

شہبازاکمل جندران۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی انٹرنیٹ سروس دو دنوں سے بند ہے۔ جس سے عوام الناس کو سخت مشکلات کا سامنا ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمے نے وطین ٹیلی کام سے انٹرنیٹ کی سروسز حاصل کرنے کا معاہدہ کررکھا تھا جو کہ گذشتہ سال ختم ہوگیا تھا۔تاہم محکمہ، معاہدے کے بغیر ہی تین تین ماہ کے لئے وطین سے انٹرنیٹ سروس حاصل کرکے کام چلاتا رہا اور ” ڈنگ ٹپاتا “رہا۔
ایکسائز ٹیکسیشن
محکمے نے تین ماہ کے لئے وطین سے آخری سروس نومبر 2022 میں حاصل کی جو 31 جنوری کو ایکسپائر کر گئی۔تاہم ڈائیریکٹر جنرل اور سیکرٹری ایکسائز نے 31 جنوری کے بعد نہ تو وطین سے سروس میں ایکسٹینشن لی اور نہ ہی اسے گزشتہ کئی ماہ کے بلوں کی ادائیگی کی جس پر وطین ٹیلی کام نے 23 فروری 2023 کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے لئے اچانک اپنی انٹرنیٹ سروسز بند کردیں۔ جس کے لئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بالکل بھی تیار نہ تھا۔

جس سے ایک طرف محکمے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تو دوسری طرف پنجاب بھر میں عوام الناس کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر ، ڈپلیکیٹ دستاویزات کے حصول اور ٹیکس کی ادائیگی میں مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ وطین سے ہٹ کر اب NEX LINX کی سروسز لے رہا ہے اور کوشش میں ہے کہ ایک دو دن کے اندر ہی وطین سے نیکس لنکس پر شفٹ ہوجائے۔