افریقی ملک

افریقی ملک ملاوی میں پولیو ٹائپ ون کا ایک کیس تشخیص

لی لنگوی(ر پورٹنگ آن لائن)افریقی ملک ملاوی میں پولیو ٹائپ ون کا ایک کیس تشخیص کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں براعظم افریقہ میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔ اسی تناظر میں ملاوی میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون وبائی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق لیبارٹری تجزیوں سے واضح ہوتا ہے کہ پولیو کی اس قسم کا تعلق پاکستانی صوبے سندھ میں پھیلے پولیو وائرس سے ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پولیو کی وبا اب بھی پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والے اس وائرس کے باوجود فی الحال براعظم افریقہ سے پولیو فری سرٹیفیکیشن واپس نہیں لی جا رہی ہے۔