شہباز شریف 177

افراط زر اور لوگوں کی آمدن میں کمی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہے ہیں ، شہباز شریف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ افراط زر کا دوبارہ دو ہندسوں میں جانا، ایک کلو چینی کی جستجو میں دربدر ہوتی عوام، لوگوں کی آمدن میں کمی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تین سال کی حکومتی مدت پوری ہو رہی ہے اور ابھی کابینہ کی تبدیلی جاری ہے جبکہ گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں