افتخار ٹھاکر 162

افتخار ٹھاکر نے اس سال بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے امسال بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں کئی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کر چکا ہوں لیکن ہر سال جب بھی حج کا موقع آتا ہے تو میرے دل میں شدت سے خواہش مچلنے لگتی ہے کہ دوبارہ حج کے لئے سفر کروں ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ امسال بھی حج کی سعادت حاصل کروں اور اس کے لئے میں اپنی بھرپور کوشش کروں گا۔اگر میری قسمت میں خدا کے گھرسے بلاوا ہوا تو میں ضرورحج کرنے جائوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں