کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کی رہنمائی کیلئے سالانہ امتحانات کے تخفیف شدہ نصاب کے مطابق ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے آرٹس گروپ کے ایجوکیشن حصہ اول اور دوم کے ماڈل پیپرجاری کیے گئے ہیں۔سائیکولوجی حصہ اول، دوم اور لائبریری سائنس حصہ اول،دوم کے ماڈل پیپرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت اور ایجوکیشن اینڈلٹریسی ڈپارٹمنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے تحت فیصلے تخفیف شدہ نصاب کے مطابق ماڈل پیپرز میں ایم سی کیوز کا حصہ50فیصدہے جب کہ مختصر جواب کے سوالات کا حصہ30 اور تفصیلی جوابات کے سوالات کاحصہ 20فیصدہے۔