بیجنگ(ر پورٹنگ آن لائن)چین نے کہا ہے وہ اعلی امریکی حکام کے تائیوان کے حالیہ دوروں کے جواب میں متعلقہ افراد کے خلاف اقدامات سمیت قانونی جوابی اقدامات اٹھائے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے،
امریکہ سے تائیوان جزیرہ کے ساتھ کسی بھی شکل میں سرکاری تبادلوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کیتھ کراچ نے گزشتہ ہفتے تائیوان کا دورہ کیا اور اس کی رہنما سائی اینگ-ون سے ملاقات کی، اس سے قبل اگست میں امریکی سیکرٹری برائے صحت و انسانی وسائل الیکس آذر نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔









