فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس دی جا رہی ہیں،ہم نے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،کاروبارکیلئے نوجوانوں کوقرض دیئے جارہے ہیں۔
اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس دی جا رہی ہیں، تمام سکالرشپس میرٹ پر دی جا رہی ہیں،پاکستان آبادی کا51فیصدخواتین پرمشتمل ہے،ملکی ترقی کیلئے خواتین کاپڑھالکھاہوناضروری ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،کاروبارکیلئے نوجوانوں کوقرض دیئے جارہے ہیں۔