ہیمبرگ(ر پورٹنگ آن لائن) اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، مالدووا سے تعلق رکھنے والے پارٹنر رادو البرٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے برطانوی جوڑی جمی مرے اور نیل شپلسی کے خلاف پہلی گیم 6ـ0سے ہاری.
تاہم اس کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے میں 5 کے مقابلے میں 7 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، سخت مقابلے کے بعد تیسری گیم میں 8 کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے برتری ثابت کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔









