اعصام الحق قریشی

اعصام الحق قریشی اے ٹی پی سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں آج میدان میں اترینگے

سڈنی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف اے ٹی پی سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں (آج) منگل کو میدان میں اتریں گے ۔پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کا ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس اور ان کے یونانی جوڑی دار مائیکل پروولراکیس سے ہوگا۔