اعصام الحق قریشی

اعصام الحق قریشی اور جوڑی دار جین جولین راجر نے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سٹاک ہوم(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔مینز ڈبلز مقا بلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،

فرانس کے فیبریس مارٹن اور ان کے مناکو کے جوڑی دار ہوگو نیس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اعصام الحق کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ یوروگوئے کے ایریل بہار اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار گونزالو ایسکوبارسے ہوگا۔