اعصام الحق

اعصام الحق قریشی اور انکےآسٹریا کے جوڑی دار اولیویئرماراچ نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکےآسٹریا کے جوڑی دار اولیویئرماراچ رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میںپہنچ گئے ۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلا جا رہا ہے .

جس کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکےآسٹریا کے جوڑی دار اولیویئرماراچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برازیلین کھلاڑی مارسیلو فیڈرزی ڈیمولنر اور ان کے میکسیکن جڑی دار سینٹیاگو گونزلیز ٹورے کو شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ان کی فتح کا سکور6-3، 5-7 اور 2-6 تھا۔