ورک آئوٹ 200

اعجاز اسلم کا ورک آئوٹ کرنے کیلئے منفرد مشورہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے ورک آئوٹ کرنے کیلئے مداحوں کو سوشل میڈیا پر منفرد اور نرالہ مشورہ دے دیا ہے۔انسٹاگرام پر سٹوری پر کافی بناتے ہوئے اعجاز اسلم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اعجاز اسلم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورک آئوٹ کرنے سے پہلے مختلف ورک آئوٹ ڈرنکس پینے کے بجائے کافی پی کر دیکھیں، یہ زیادہ بہتر رہے گا۔اعجاز اسلم نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ورک آئوٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔اداکار کے اس منفرد مشورے کو ان کے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں