لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کاہ ہے کہ اطلاعات ہیں ڈپٹی اسپیکر کسی بھی وقت ملک سے بھاگ سکتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ ایف آئی اے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست مزاری کے خلاف غیرآئینی رولنگ پر آرٹیکل 6 لگے گا، عمران خان جعلی رپورٹس بناکر ملک سے باہر نہیں بھاگے، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد نیند نہیں آرہی، یہ ہمیشہ بوٹ پالش کیلئے تیار رہتے ہیں۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ این آر او ٹو دے کر ووٹ کوعزت دو بیانیے کا سودا کیا گیا، این آر او ٹو دے کر 1100ارب کے کیسز معاف کیے گئے، ماضی میں نواز شریف نے اداروں کے خلاف بیانات دیئے۔